English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کے وزیر توانائی میں کورونا وائرس کی تشخیص

القمر

پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔

صوبائی وزیر توانائی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر توانائی نے عوام سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ صوبائی وزیر عوام کو  سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے با خبر رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر اختر ملک کے خاندان کے باقی افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آج شام تک آ جائے گی۔ وزیر توانائی نے خود کو  اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے