ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصر میں پھنسے مزید 43 پاکستانی وطن پہنچ گئے

راولپنڈی  : بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن منتقلی کا سلسلہ جاری، مصر میں پھنسے مزید 43 پاکستانی وطن پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وبا کی روک تھام کے لیے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور فلائٹ آپریشن محدود ہونے کے باعث پاکستان واپسی کے خواہش مند ہم وطن مختلف ممالک میں پھنس گئے تھے جن کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مصر سے نجی ائیر لائن کی خصوصی پرواز نمبر ایم ایس 3084 قاہرہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی جس پر 43 پاکستانی وطن پہنچے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کو اسکریننگ کے بعد 48 گھنٹوں کے لیے قرنطینہ کے لیے ہوٹلز منتقل کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں