وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کورونا اور طیارہ حادثے کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں قوم کو آزمائش کا سامنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی ڈیفنس میں رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی رہائش گاہ ڈیفنس آمد
وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید پائلٹ سجاد گل کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی pic.twitter.com/OZLxo07Irc
— Government of Punjab (@GOPunjabPK) May 24, 2020
عثمان بزدار نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ خالد شیر دل کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کی والدہ، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ خالد شیر دل کی رہائش گاہ آمد
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شہید خالد شیر دل کی والدہ، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی pic.twitter.com/8akP4Ya09m
— Government of Punjab (@GOPunjabPK) May 24, 2020
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر قوم افسردہ ہے جب کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
