English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راجن پور سے ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

القمر

 راجن پور: روجھان کے کچہ سونمیانی سے ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

راجن پور کے شہر روجھان کے کچہ سونمیانی سے ڈاکوؤں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح سکھانی گینگ کے ڈاکوؤں نے ہیڈ کانسٹیبل شہزاد سمیت 3 افراد کو چوکی سونمیانی سے اغوا کیا تاہم معاملہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس کی بھاری نفری کچہ کے علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے روجھان میں کچے کے علاقے میں 3 پولیس اہلکاروں کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے