English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نہال ہاشمی بھی کورونا وائرس کا شکار

القمر

 کراچی: ن لیگی رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ترجمان لیگی رہنما کے مطابق سینیٹر نہال ہاشمی اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں اور وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، انہوں نے عوام سے اپنے لئے دعاؤں کی درخواست ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 56 ہزار 349 تک جاپہنچی جب کہ 1167 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں سپریم کورٹ نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہینِ عدالت کے جرم میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے