English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر پختون خوا میں کل سے جامعات کھولنے کا اعلان

القمر

 پشاور: خیبرپختون خوا میں یکم جون سے جامعات کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامیہ کالج، پشاور یونیورسٹی، صوابی یونیورسٹی، ہزارہ یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات  کل سے کھول دی جائیں گی۔ تمام جامعات میں کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ جامعات میں صرف انتظامی امور، مختلف شعبوں کے سربراہان اور انتظامی عہدے داران اپنے ضروری عملے کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ جامعات  عمارت میں طلبہ و طالبات کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگئی اور نہ ہی جامعات کے اندر تدریسی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ طلبہ کا مزید وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔  آن لائن کلاسز شروع کرنے کے پیش نظر یونیورسٹیز کے اہم عملے  کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت کے ریلیف ری ہبیلی ٹٰشن اینڈ سیٹلمنٹ ڈپارٹمنٹ اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے