English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا

القمر

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا فیصلہ موخر کردیا۔

کمشنر کراچی نے ٹرانسپورٹرز کے وفد کے ساتھ کمشنر آفس میں ملاقات کی یہ اجلاس کمشنر کراچی کی جانب سے طلب کیا گیا تھا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور سیکریٹری آر ٹی اے بھی موجود تھے۔

کمشنر کراچی نے کہا کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہر وقت حکومت کا ساتھ دیا ہے، لہٰذا ہم آپ سے یہ توقع ہرگز نہیں کرتے کہ آپ قانون ہاتھ میں لیں گے جس ہر انھیں بتایا گیا کہ ہم بھی حکومت سے یہ توقع بالکل نہیں کرتے کہ ڈھائی ماہ کی بندش کے دوران ہمیں بے روزگار کیا جائے گا اور ہمارے ڈرائیور اور کنڈیکٹر فاقوں کا شکار ہوجائیں گے۔

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کے مطابق کمشنر کراچی نے ٹرانسپورٹرز کے وفد کو یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ سندھ پیر کو اسلام آباد میں ہوں گے ان کی واپسی پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد کی ان سے ملاقات بھی کرائی جائے گی اور حکومت سے سفارش بھی کی جائے گی کہ ٹرانسپورٹروں کو جلد گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے۔

ارشاد بخاری کے مطابق انتظامی سطح پر یقین دہانی کے بعد وفد کے ارکان نے باہمی مشاورت سے آج یکم جون کو گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا پروگرام موخر کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے