English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان کا اطالوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

القمر

 اسلام آباد / روم: وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وبا سمیت مختلف معلومات پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اطالوی ہم منصب کو پاکستان میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کریک ڈاؤن سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، مودی حکومت کی پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، کورونا وباء کے دوران بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر عالمی برادری آواز اٹھائے۔ وزیراعظم عمران خان نے اطالوی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے