English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیر اعظم

القمر

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی لانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اخراجات کے حوالے سے تخمینوں کو صوبوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے۔ عوام پر پڑنے والے غیر ضروری حکومتی اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی لانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کی ضروریات اس امر کی متقاضی ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے لہذا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ بجٹ میں کورونا وائرس وبا کے باعث پیدا شدہ بحران  سے متاثرہ صنعتی شعبے کی بحالی و فروغ ، حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈیز کے بہترین اور موثر استعما ل کو یقینی بنایاجائے۔ صنعتی عمل کا فروغ اور کاروباری برادری کو ہر ممکن آسانیاں فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی بجٹ کا مسودہ تیار، ڈیوٹیزاور ٹیکسوں میں کمی متوقع

اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے رواں مالی سال کے محصولات اور اخراجات اور آئندہ بجٹ کے تخمینوں کا خاکہ پیش کیا اور آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ کی ترجیحات پر بھی وزیرِ اعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیرِ اعظم کو ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی۔

حکومتی ارکان پارلیمنٹ کو بجٹ اجلاس میں شرکت کی ہدایت 

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں ںے حکومتی ارکانِ پارلیمنٹ کو بجٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے اور کارروائی میں حصہ لینے کی خصوصی ہدایت جاری کی۔ اس موقعے پر وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان کی پارلیمانی اموراور بجٹ اجلاس پر اہم بریفنگ بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے