English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کی وجہ سے بلوچستان حکومت كو 5 ماہ میں 10 ارب كا نقصان

القمر

کوئٹہ: كورونا وائرس کی وجہ سے بلوچستان حکومت كو 5 ماہ كے دوران 10 ارب روپے سے زائد كا نقصان پہنچا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق دس ارب کے اس نقصان کی وجہ سے رواں مالی سال كی كچھ ترقیاتی اسكیموں كو كٹ لگنے اور آئندہ مالی سال كا بجٹ خسارہ بڑھ جانے كا امكان ہے۔

ذرائع محكمہ خزانہ كے مطابق صوبائی حكومت نے كورونا كے سلسلے میں 2 ارب روپے كے طبی سامان كی خریداری كی۔ حكومت نے صوبہ میں 4 ارب كے ٹیكسز میں ریلیف دیا جب کہ كاروبار كی بندش كے باعث صوبائی حكومت كو تقریبا 4 ارب سے زائد كے ٹیكسز كی وصولی نہیں ہوسكی ہے۔

محكمہ خزانہ كے ذرائع نے بتایا كہ كورونا وائرس كے باعث ہونے والے مالی نقصان كے باعث رواں مالی سال كی كچھ ترقیاتی اسكیمیں متاثرہونے اور آئندہ مالی سال كا بجٹ خسارہ بڑھ جانے كا امكان ہے۔

محكمہ خزانہ كے ذرائع نے اس بات كا اندیشہ ظاہر كیا كہ اگر كورونا وائرس پر قابو نہ پایا جاسكا تو صوبے كو شدید مالی بحران كا سامنا كرنا پڑسكتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے