ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کا انٹرنیشنل پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ریاض:سعودی عرب نے علاقائی پروازوں کے بعد بین الاقوامی فضائی آپریشن بھی بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے بحال کیا جائے گا، 8 جون سے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کی جائیں گے۔

ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو مراسلہ لکھ کر بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے آگاہ کردیا ہے، یہ فیصلہ بااختیار اعلیٰ حکام کی جانب سے کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کے لیے تمام ایئرلانز کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا پابند بنایا گیا ہے، ایئرلائنز کے لیے طے شدہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کئی روز کی بندش کے بعد سعودی عرب نے جزوی طور پر 31 مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

داخلی پروازوں کو مرحلہ وار مختلف ایئرپورٹس سے 2 ہفتوں کے لیے آپریٹ کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں