English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں ’ارطغرل غازی‘ کا مجسمہ نصب

القمر

لاہور: ترکی کے معروف ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے پاکستانی مداحوں نے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مرکزی کردار کا مجسمہ نصب کردیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹس کے مطابق لاہور میں مرغزار سوسائٹی کے مکینوں ںے ڈرامے کی پسندیدگی کے اظہار کے لیے یہ انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ یہ مجسمہ جس جگہ نصب کیا گیا ہے اسے بھی ’’ارطغرل چوک‘‘ کا نام دے دیا گیا ہے۔

ٹویٹر کے ایک صارف کا کہنا تھا کہ مجسمہ نصب کرکے پاکستانیوں نے ارطغرل سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ہم اپنی قابلِ فخر تاریخ اجاگر کرنے پر ترکی کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد کی زندگی پر ترکی میں ’’درلس ارطغرل‘‘ کے نام سے بننے والی ڈرامہ سیریز پاکستان میں مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ ڈرامہ سرکاری ٹیلی وژن سے نشر کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے