English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا،فوج سرت کے مرکزی علاقے تک پہنچ گئی

القمر

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں ملک کے مشرقی حصے کی جانب فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حفتر ملیشیا کے زیر قبضہ اہم ساحلی شہر سرت کی بازیابی کسی بھی وقت ممکن ہے۔ فوج کے سرت جفرا مشترکہ آپریشن کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل ابراہیم احمد بیت المال نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہم سرت کے مرکزی علاقے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو جھڑپوں والے علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ فوج نے جمعرات کے روز سرت، جفرا، فوجی ہوائی اڈے اور گردو نواح کے علاقوں کو خلیفہ حفتر کی ملیشیا سے آزاد کرانے کے لیے راہِ فتح نامی فوجی کارروائی شروع کی ہے۔ دوسری جانب جنوبی علاقوں میں موجود بعض مسلح گروہوں نے حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ تُرک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم لیبیا کے 2 اہم شہروں سرت اور جفرہ کی مقامی حکومت کے لیے بازیابی میں تعاون کررہے ہیں۔ ٹی آر ٹی عربی کو انٹرویو میں اردوان نے کہا کہ اس کارروائی کا ہدف سرت اور جفرہ شہروں کا کنٹرول حاصل کرنا اور ان شہروں کو قومی وفاق حکومت کی عمل داری میں لانا ہے۔ تُرک صدر نے مزید کہا کہ ترکی کی کا طرابلس کی قومی وفاق حکومت کے ساتھ معاہدہ ہے اور ہم اس معاہدے کی پاس داری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ روم کی سرحدیں واضح ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے