English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جارج فلوئیڈ کی ہیوسٹن میں تدفین‘ مرکزی ملزم ضمانت پر رہا

القمر

آسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ اس سلسلے میں ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں واقع فاؤنٹین آف پرائز چرچ میں مقتول کا تابوت رکھ کر شرکا کو آخری دیدار کرایا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق آخری رسومات سے ایک روز قبل ہی سیکڑوں افراد نے جارج فلوئیڈ کو مختلف انداز سے الوداع کہنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ اس موقع پر موجود افراد نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنے ہوئے تھے۔ ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے جارج فلوئیڈ کو خراج قیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلوئیڈ کی موت رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس اصلاحات کے معاملے میں فلوئیڈ کے اہل خانہ کی رائے شامل کی جائے گی۔ دریں اثنا ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے مقتول سیاہ فام کے اہل خانہ سے تقریباً ایک گھنٹہ ملاقات کی۔ دوسری جانب جارج فلوئیڈ کے قتل کے مرکزی ملزم اور سابق پولیس اہل کار کو گزشتہ روز پہلی مرتبہ وڈیو لنک کے ذریعے منیاپولس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ملزم کی عارضی رہائی کی صورت میں بھی اسے شہر چھوڑنے کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔ سماعت کے موقع پر آن لائن پیشی کے دوران ڈیرک چاون جیل ہی میں ایک میز پر بیٹھا تھا، جہاں اسے ہتھکڑی لگی ہوئی تھی۔ عدالت نے ملزم کی 10 لاکھ ڈالر کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے 29 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے