ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی شہزادے اینڈریو کو حوالے کرنے کا امریکی مطالبہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے شاہی ذمے داریوں سے ہٹائے جانے والے برطانوی شہزادے اینڈریو کو حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ برس ملکہ برطانیہ نے شہزادہ اینڈریو کو کمسن لڑکی سے تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین سے دوستی پر شاہی ذمے داریوں سے برخاست کردیا تھا، جس کے بعد امریکا نے جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے باعث برطانیہ سے شہزادہ اینڈریو کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے مین ہیٹن شہر کے اٹارنی جنرل کی جانب سے درخواست برطانوی محکمہ داخلہ کو بھجوائی ہے جس میں ان سے تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں