English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ـ4 تجربہ کار کوچز سے قومی ٹیم کوفائدہ ہوگا، مشتاق احمد

القمر

لاہور(جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ 4تجربہ کار کوچز کے ایک ساتھ ہونے سے بہت فائدہ ہوگا۔ انٹرویو میںقومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ نے کہا کہ یونس خان، میرے، مصباح اور وقار یونس کے لیے ہیلپنگ ہینڈ ہوں گے، یونس خان زبردست انسان ہیں، ان سے ہمیشہ بہترین تعلق رہا ہے۔مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں انھوں نے 11سال کائونٹی کرکٹ کھیلی، 6سال ٹیم کی کوچنگ کی، وہ پی سی بی کے ساتھ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے، اب کوشش ہوگی کہ اپنا کردار بہترین طریقے سے نبھائیں۔ بولنگ کوچ نے کہا اپنے تجربے کی روشنی میں کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کی کوشش کروں گا، کرونا صورت حال میں اب ذہنی دبا کو برداشت کرنے کا کھیل آ گیا ہے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز سے کافی فائدہ ہوگا۔لیگ بریک گگلی بولر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ گیند چمکانے کے نئے قانون سے شناسائی کے لیے ابھی کافی وقت ہے، ہم پہلے ہی کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر تیار کر رہے ہیں، انگلینڈ کے خلاف سیریز کوچز کے لیے بھی سخت ہوگی۔انھوں نے کہا ٹیم میں فاسٹ بولر ہیں لیکن اسپنر ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ہیں، یاسر شاہ تجربہ کار ہیں ان کے ساتھ کام بھی کر رہا ہوں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے، مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے