عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) اُردن میں ایک خوف ناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ جمعرات کے روز اُردن کے علاقے ضبعہ میں ملک کے جنوبی حصے کی جانب جانے والی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں 8 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہوگئیں۔ جائے حادثہ پر موجود شہریوں اور امدادی کارکنوں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گاڑیوں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ حکام نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔
اردن میں 8 گاڑیوں کے درمیان خوف ناک تصادم‘ 3 افراد جاں بحق‘ 8 زخمی
القمر
