ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم نے دورہ سری لنکا ملتوی کردیا

بھارتی کرکٹ ٹیم نے کورونا وائرس کے باعث اپنا دورہ سری لنکا ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نےسری لنکن کرکٹ بورڈ کو خط لکھ اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

بھارت نے خط میں دورے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں بھارتی ٹیم کا دورہ سری لنکا ممکن نہیں ہوگا،کورونا کے باعث بھارتی ٹیم نے ابھی ٹریننگ  کا آغاز بھی نہیں کیا اور وہ کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے اپنی حکومت اور صحت کے حکام کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ سری لنکا کا دورہکرنا تھا، جس کے دوران اسے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلنا تھے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معاشی، تجارتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہیں اور ٹوکیو اولمپکس سمیت کئی عالمی ایونٹس  ملتوی کردیے گئے ہیں۔

کورونا کے باعث رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بھی خطرے میں ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے متعلق فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں