کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت کورونا وائرس کے پیش نظر نیا طرز زندگی اپنانے کے لیے فاصلاتی تعلیم کے نئے طریقوں پر غور کررہی ہے۔
صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال میں فاصلاتی اور آن لائن تعلیم کےلیے بجٹ میں اقداماتی تجاویز شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فاصلاتی طریقہ تدریس کےلیےمحکمہ تعلیم کا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی تجویز زیر غور ہے،محکمہ تعلیم سندھ کے اپنے ایف ایم ریڈیو کےلیےفزیبلٹی پر کام کیاجارہاہے۔
ڈونر ایجنسیز اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےتحت فاصلاتی تعلیم کےمنصوبے شروع کیےجائینگے،آئندہ مالی سال کےلیےمحکمہ تعلیم کےبجٹ میں کمی کا امکان بھی ہے۔
جاری منصوبوں کےلیےبجٹ مختص کیا جائےگا،نئی اسکیمز کی تعدادانتہائی محدود ہوگی،رواں مالی سال کےترقیاتی بجٹ میں شامل بیشتر اسکیمز مکمل نہیں ہوسکی ہیں۔
فنڈز کی کمی اورکورونا وائرس کی صورتحال کےسبب اسکولز،کالجز کی تعمیر کےمنصوبے ادھورے رہے،محکمہ تعلیم کےمجموعی بجٹ کا بڑا حصہ تنخواہوں،پنشن اور دیگر غیرترقیاتی مد میں خرچ ہوگا۔
