English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کا شورشرابا؛ بجٹ مسترد کردیا

القمر

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے بجٹ مسترد کردیا۔

وفاقی وزیرحماد اظہرنے جیسے ہی بجٹ تقریرشروع  کی تو مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے ارکان کھڑے ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی، وہ ڈیسک بجاتے اور نعرے لگاتے رہے۔

اپوزیشن ارکان کے پلے کارڈز پر ’’چینی چور حکومت نامنظور، ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟ بدعنوانی اور نااہلی کی داستان عمران خان‘‘ سمیت مختلف نعرے درج تھے۔ سرکاری ٹی وی پر احتجاج کی کوریج نہ دکھائی گئی تو اپوزیشن والے خود فوٹیج بناکر میڈیا کو دیتے رہے۔

حماد اظہر کی تقریر جاری تھی کہ اپوزیشن ارکان بجٹ نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے واک آؤٹ کرگئے۔  اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا انہیں بجٹ کی کاپیاں تک فراہم نہیں کی گئیں، حکومت اپنے اہداف پورا کرنے میں بھی ناکام رہی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے