ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاق نے کراچی کے لیے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی آدھی کردی

کراچی: وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کی رقم آدھی کم کردی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2020-21ء کے دوران کے الیکٹرک کے ذریعے کراچی کے صارفین کو 25 ارب 50 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی جب کہ مالی سال 2019-20ء کے دوران 59 ارب 50 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی۔

وفاقی حکومت نے ٹیرف کے فرق پر کے الیکٹرک کو رواں مالی سال 25 ارب روپے کی سبسڈی دی جو آئندہ بجٹ میں کم کرکے 10 ارب روپے کردی گئی ہے جب کہ بلوچستان میں زرعی مقاصد کے لیے بجلی پر دی جانے والی 50 کروڑ روپے کی سبسڈی برقرار رکھی گئی ہے۔

اسی طرح کے الیکٹرک کے ذریعے کراچی کے صنعتی یونٹس کو دی جانے والی سبسڈی بھی نصف کردی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال وفاقی حکومت انڈسٹریل سپورٹ پیکیج کی مد میں 5 ارب روپے فراہم کرے گی۔ رواں سال یہ رقم 10 ارب روپے تھی جو آئندہ بجٹ میں نصف کردی گئی ہے۔

ایل این جی سیکٹر کو صنعتوں کو سستی گیس فراہم کرنے کے لیے دی جانے والی سبسڈی بھی 24 ارب روپے سے کم کرکے 10 ارب روپے کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں