English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کاپشاور میں چائنہ ونڈو کا دورہ

القمر

پشاور(جسارت نیوز)پاکستان کے ابھرتے ہوئے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے مضبوط اور مثالی ہیں جس پر وطن عزیز کے کھلاڑیوں کو بھی فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بھائی ریاض آفریدی کے ہمراہ پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے دورے کے موقع پر کیا۔شاہین آفریدی پاکستان کے تیسرے ٹیسٹ کرکٹر ہیں جنہوں نے قبائلی علاقے ضلع خیبر سے قومی ٹیم تک رسائی حاصل کی ۔شاہین آفریدی نے پاکستان کی جانب سے 8 ٹیسٹ میچوں میں 30 ، 19ون ڈے انٹریشنل میچوں میں 40جبکہ 12 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔چائنہ ونڈو کے دورے کے موقع پر انہوں نے مختلف گیلریز دیکھیں ، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے اور میڈیا سے مختصر گفتگو کی ۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ نئی نسل بھی چین کو اپنا انتہائی مخلص دوست جانتی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل چین میں بھی مقبول ہو رہا ہے اور ان کی بھی خواہش کہ کبھی چین کا دورہ کریں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں چینی ثقافتی مرکزچائنہ ونڈوکا دورہ کر کے انہیں بہت خوشی ہوئی ہے انہیں امید ہے کہ پشاور کے شہریوں کو جہاں اس مرکز کا دورہ کرتے ہوئے چند لمحے تفریح کے میسر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے