English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نسلی امتیاز ، امریکی کھلاڑیوں کو قومی ترانہ کے دوران احتجاج کی اجازت

القمر

واشنگٹن(جسارت نیوز) امریکا میں فٹ بال کے کھلاڑیوں کو اس بات کی اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ قومی ترانہ کے دوران گھٹنے کے بل بیٹھ کر نسل پرستی کیخلاف احتجاج کرسکتے ہیں۔ امریکا میں فٹ بال کے کھلاڑیوں پر قومی ترانے کے دوران نسل پرستی کے خلاف بطور احتجاج گْھٹنے کے بل بیٹھنے پر عائد پابندی کو ہٹا دیا گیا۔پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک میں سیاہ فام لوگوں کے مسلسل احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا نے کھلاڑیوں پر سے قومی ترانہ کے دوران گھٹنے کے بل بیٹھ کر احتجاج کرنے کی اجازت دے دی۔اس حوالے سے امریکی سوکر فیڈریشن نے بیان میں کھیل سے متعلق اپنی پالیسی نمبر 604-1 میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔اس پالیسی کے تحت میچ سے قبل قومی ترانے کے دوران کسی کھلاڑی کے احتجاجاً گھٹنے ٹیک کر احتجاج کرنے پر کھلاڑی پر پابندی عائد کردی جاتی تھی تاہم اب کھلاڑیوں کو اس عمل کی اجازت دے دی گئی ہے۔امریکا میں گھٹنے کے بل بیٹھ کر نسلی امتیاز کے خلاف احتجاج پر پابندی 2016ء میں عائد کی گئی تھی جب خواتین کی اسٹار میگن ریپینو نے این ایف ایل کی سابقہ کھلاڑی کولن کیپرنک کے ساتھ یکجہتی کے لیے قومی ترانے کے دوران سیدھا کھڑے ہونے کے بجائے گھٹنے کے بل بیٹھ گئی تھیں لیکن اب امریکی سوکر فیڈریشن نے سابق فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے