English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب کا سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ

القمر

 لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے انٹرپول کے ذریعے سلمان شہباز کو برطانیہ سے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

نیب سلمان شہباز کو ڈی پورٹ کرانے کے لئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطہ کرے گا۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو مفرور قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان شہباز اشتہاری قرار، جائیداد قرق کرنے کا حکم

عدالت نے سلمان شہباز کو چوہدری شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں متعدد بار تفتیش کے لیے طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دیا گیا اور ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے