پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 478 جبکہ 2,729 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا سے متعلق نئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 53,805 پنجاب میں 54,138 ،بلوچستان میں 8,177 خیبر پختونخواہ 18,013، گلگت بلتستان میں 1,129، اسلام آباد میں 8,569 اور آزاد کشمیر میں 647مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 831، پنجاب میں 1,031 ، خیبرپختونخوا میں 675، بلوچستان میں 85، اسلام آباد 78، گلگت بلتستان 16 اور آزاد کشمیر 13 اموات ہوئیں جبکہ 53 ہزار 731 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 8 لاکھ 97 ہزار 650 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 29 ہزار 85 ٹیسٹ کے دوران 5,248 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 97 اموات ہوئیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 79 لاکھ 90 ہزار 151 افراد متاثر، 4 لاکھ 35 ہزار 496 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 41 لاکھ 8 ہزار 52 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
