English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہمیں ملک میں جینے کا پورا حق نہیں‘ امریکی انسانی حقوق تنظیم

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں شہری حقوق کے لیے کام کرنے والی سب سے بڑی تنظیم این اے اے سی پی نے عوام سے پر نسل پرستی کے خلاف مہم میں بھرپور شمولیت اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شخص کی ہلاکت سے یہ پتا چلتا ہے کہ ہم مر چکے ہیں۔ نیشنل ایسوسی ایشن برائے ایڈوانسٹمنٹ آف کلرڈ پیپل نامی تنظیم نے امریکا میں پولیس گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ہمیں اس ملک میں جینے کا پورا حق حاصل نہیں، ہمارے رضاکار امریکا میں اقلیت خصوصاً سیاہ فام امریکیوں کے ساتھ سماجی برتاؤ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں شدید مظاہرے جاری تھے کہ جمعہ کے روز 27 سالہ ریشارڈ بروکس کو جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ایک ریستوران کے باہر پولیس نے گولیاں مار کر قتل کردیا، جس کے بعد نسل پرستی کے خلاف جاری احتجاج میں مزید شدت آ گئی ہے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ریستوران کو آگ لگا دی اور سڑکیں بند کرکے جلاؤ گھیراؤ کیا۔ بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کریک ڈاؤن کیا اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ بعد ازاں محکمہ پولیس نے بیان جاری کیا کہ ریشارڈ بروکس کو گولی مارنے والے افسر گریٹ رولف کو برطرف کردیا گیا ہے۔ اٹلانٹا کے میئر کیشالانس باٹمز نے اعلان کیا کہ پولیس چیف ایریکا شیلڈز نے بھی استعفا دے دیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پولیس نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے