English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سید مسعود ہاشمی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بلامقابلہ صدر منتخب

القمر

 کراچی: چیف ایگزیکیٹو اوریئنٹ میکین کو مارکٹینگ سید مسعود ہاشمی کو  مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان(MAP) کے 50 ویں سالانہ اجلاسِ عام کے بعد بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔

یہ بارہواں موقعہ ہے جب سید مسعود ہاشمی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہ انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پاکستان چیپٹر) کے دورمرتبہ اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے دو مرتبہ صدر رہے ہیں۔ جب کہ  انہیں آرٹس کونسل آف پاکستان کا مسلسل تین مرتبہ سربراہ منتخب کیا گیا۔

سید مسعود ہاشمی پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسو سی ایشن کے چیئر مین کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ان کے والد مرحوم ایس ایچ ہاشمی کا شمار پاکستان میں ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کا سنگ بنیاد رکھنے والوں میں کیا جاتا ہے۔

مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کے دیگر منتخب عہدیداران میں وائس پریزیڈنٹ عمران احمد، اعزازی سیکریٹری عامر پاشا اور اعزازی خزانچی علی حسن نقوی شامل ہیں، جبکہ کونسل ممبران میں مسز شمسہ ویرانی (آغا خان یونیورسٹی اسپتال) ، عامر پاشا ( مارکیٹنگ اینڈ فِن ٹیک کنسلٹنٹ) ، سید طالب کریم ( IoBM)، سکندر سلطان (شان فوڈز) اور ایس ایم صلاح الدین ( احتشام پروسس ) شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے