English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہلمند ‘سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 7 عسکریت پسند ہلاک

القمر

کابل (اے پی پی) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 عسکریت پسند مارے گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس چیف محمد اسماعیل خپلواک نے بتایا کہ منگل کی صبح صوبہ ہلمند کے ضلع گیریشک میں افغان سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 7 عسکریت پسند مارے گئے۔ قبل ازیں گزشتہ روز افغان صوبہ ہلمند کے ضلع سنگن میں ایسے ہی واقعہ میں 3 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے