English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘بیرون ملک جن پاکستانیوں کی چھٹیاں ہیں وہ وطن واپس نہ آئیں’

القمر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جوچھٹیوں پر ہیں میری درخواست ہے کہ وہ واپس نہ آئیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک  80 ہزار افراد کو وطن واپس لایا گیا ہے اور مزید ہزاروں پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جوچھٹیوں پر ہیں میری درخواست ہے کہ وہ واپس نہ آئیں، جن لوگوں کی بیرون ملک نوکریاں ختم ہوچکی ان کو پہلے واپس آنے دیں۔

انہوں نے بتایا کہ مئی میں کوروناکے باوجود 20.6 ارب ڈالرترسیلات زر پاکستان میں آ ئیں جو کہ خوش آئند ہے۔

اس موقع پر معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ18 مہینے میں 9 لا کھ80 ہزار افراد بیرون ملک روزگار کےلیے گئے اب  کوشش ہے کہ ایک مہینے میں تمام پھنسے ہوئے پاکستانیوں کوواپس لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 8 ایئرپورٹس آپریشنل ہیں، ایئر پورٹس پر تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گےجن مسافروں میں وائرس کی علامات ہوں گی ان کو قرنطینہ کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے