سڈنی، ویلنگٹن(جسارت نیوز)رواں سال شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کیلیے نیوزی لینڈ تیار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ رواں برس 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے اس پر غیریقینی کے سائے لہرا رہے ہیں،اس کے مستقبل کا حتمی فیصلہ آئندہ ماہ متوقع ہے۔اس لیے وہ آئی پی ایل کیلئے ورلڈ کپ کا التوا چاہنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی ناراض نہیں کرنا چاہتا۔ اب ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز کی جانب سے ایونٹ کے وقت پر انعقاد کو غیرحقیقی قرار دیا ہے،دوسری جانب نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل گرانٹ روبرٹس نے واضح کیا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی وجہ سے ان کا ملک ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیار ہے، آسٹریلیا نے رواں برس کے آغاز میں ویمنز ٹی 20 ایونٹ کی عمدہ میزبانی کی، مجھے یقین ہے کہ تمام کرکٹ شائقین اپنے وقت پر ہی مینز ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلیے بھی پرامید ہوں گے، ہم اپنے ملک میں بھی اس ایونٹ کی میزبانی کرسکتے مگر اس کے بارے میں فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔فی الحال ہم آئندہ برس ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کیلیے تیاری کررہے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ فی الحال غیر نیوزی لینڈرز کیلیے سرحدیں بند اور یہاں پر کوئی انٹرنیشنل ایونٹ منعقد نہیں ہورہا،البتہ موسم گرما کے سیزن میں کرکٹ کا آغاز ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پنجاب: شہر ترن تارن میں کار میں سوار نوجوانوں پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق
- کانگریس نےناگپور ایم ایل سی انتخاب جیتا، ابھیجیت ونجاری نے کیا قبضہ
- دہلی-این سی آر میں صبح سویرے بدلا موسم کا مزاج، کہیں ہوئی ہلکی بوندا باندی تو کہیں تیز بارش
- ایم ایل سی انتخابی نتائج بی جے پی کے لیے بھی فکر انگیز، پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ میں شکست پر کانگریس نے کیا طنز
- بہار: بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی دریائے ڈھاب میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی