English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پابندی کا شکار عمر اکمل نے مزارات پر حاضری دینا شروع کردی

القمر

لاہور(آئی این پی) اسپاٹ فکسنگ میں 3 سالہ پابندی کے شکار ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے مزارات پر حاضری دینا شروع کردی۔اسکینڈل بوائے عمر اکمل نے پاک پتن میں بابا فرید کے مزار پر حاضری دی، مزار پہنچنے پر دیوان احمد مسعود چشتی نے عمر اکمل کا استقبال کیا۔ اس موقع پر عمر اکمل نے اپنی مشکلات کے حل کی دعا کی۔ ٹیسٹ کرکٹر نے سزا کے خلاف اپیل کررکھی ہے جس کی سماعت گیارہ جون کو طے تھی لیکن کورونا صورت حال مزید سنگین ہونے پر اسے ملتوی کردیاگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے