نئی دہلی: لداخ میں چینی فوج سے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر کانگریسی رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن، راہول گاندھی بھی مودی سرکار پر برس پڑے۔ کچھ دیر پہلے اپنی ایک ٹویٹ میں راہول گاندھی نے لکھا: ’’وزیراعظم خاموش کیوں ہے؟ وہ کہاں چھپا بیٹھا ہے؟ بہت ہوگیا! ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہوا تھا۔‘‘واضح رہے کہ گزشتہ 45 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب بھارت کو لداخ میں چین کے خلاف جھڑپوں میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے مگر اس بارے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Why is the PM silent?
Why is he hiding?Enough is enough. We need to know what has happened.
How dare China kill our soldiers?
How dare they take our land?— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 17, 2020
اگرچہ بھارتی میڈیا اپنا روایتی انداز برقرار رکھتے ہوئے مسلسل چین کے خلاف واویلا کرنے میں مصروف ہے لیکن اس معاملے میں مودی سرکار اب تک خاموش ہے۔ بھارت کے سیاسی حلقوں میں اس خاموشی پر مودی اور ان کی حکومت کو ’’چین سے خوف زدہ‘‘ بھی قرار دیا جارہا ہے۔
