English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا، ڈبلیو ایچ او نے ڈیکسا کے نتائج کو خوش آئند قرار دیدیا

القمر

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے مریضوں پر ڈیکسا میتھاسون کے اثرات اور نتائج کو خوش آئند قرار دے دیا۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے برطانوی ماہرین کی جانب سے کورونا مریضوں کے لیے دریافت کی جانے والی دوا ڈیکسا میتھاسون کے استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹر اور آکسیجن پر موجود کورونا مریضوں کے لیے ڈیکسا میتھاسون مؤثر ثابت ہوئی ہے اور اس دوا کے استعمال سے اموات کی تعداد میں کمی دیکھنی میں آئی ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے بتایا کہ کورونا مریضوں پر ڈیکسا کے مثبت اثرات آئے ہیں اور اب تک سامنے آنے والے نتائج میں خوش کن ہیں تاہم انہوں نے تجویز دی کہ اس دوا کو صرف قریبی کلینکل نگرانی میں استعمال کیا جانا چاہیے۔

گزشتہ روز برطانیہ میں اس دوا کو کورونا وائرس کے مریضوں پر آزمایا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

برطانوی ماہرین کے مطابق ڈیکسامیتھاسون دوا وینٹی لیٹر پر موجود مریض کی موت کے خطرے کو 40 فیصد سے کم کر کے 28 فیصد پر لے آتی ہے۔ جب کہ جن مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے ان کی موت کے خطرے کو 25 فیصد سے 20 فیصد کر دیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے