English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی پروازوں کیلئے فضائی حدود جزوی طور پر کھول رہے ہیں: وزیراعظم

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل سے فضائی حدودعالمی پروازوں کے لیے جزوی طور پر کھول رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر توئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی پروازوں کے لیے فضائی حدود جزوی طور پر کھول رہے ہیں، یہ اقدام خصوصی طور پر ہمارے اوور سیز ورکرز کے لیے کیا جا رہا ہے جنہوں نے کورنا وائرس کی وبا میں سب سے زیادہ نقصان ہوا لیکن انہوں نے بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ہم وطنوں کے لیے مدد کا جذبہ قابلِ ستائش ہے، بیرون ملک پاکستانیوں نے فلاحی خدمات سر انجام دے کرعظیم مثالیں قائم کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے