English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شعیب اختر کا سامنا کرنا خطرناک تجربہ رہا، انگلش کھلاڑی کا اعتراف

القمر

لندن: انگلش کرکٹر لیام پلنکٹ نے کہا ہے کہ لاہور ٹیسٹ میچ کے ڈیبیو کے دوران شعیب اختر کا سامنا کرنا خطرناک تجربہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش آل راؤنڈر نے ایک انٹرویو کے دوران ماضی کی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شعیب اختر کا سامنا کیا تو شعیب اختر نے مسکرا کر کہا تھا کہ میں تمہیں مار دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس کے ساتھ کاؤنٹی کرکٹ کھیلی تھی لیکن فاسٹ بولر نے صاف کہا تھا کہ ہماری دوستی میدان سے باہر ہے اور میدان کے اندر ہم حریف ہیں۔

لیام پلنکٹ کے مطابق لاہور ٹیسٹ میچ میں ایشلے جائلز تو اسٹمپڈ آؤٹ ہوکر چلتے بنے اگلا نمبر میرا تھا اور 9ویں نمبر پر مجھے شعیب اختر اور محمد سمیع کا چیلنج درپیش تھا۔

انگلش کرکٹر نے بتایا کہ میں نے دونوں فاسٹ بولرز کی گیندوں پر جسم پر کھایا اور محتاط انداز میں کھیلا بھی 60 گیندوں کا سامنا کیا اور مجھے خوشی ہوئی تھی کہ میں تیز گیند بازوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 اوورز تک وکٹ پر کھڑا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے