کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہیڈکوچ پاکستان ہاکی ٹیم خواجہ جنید نے کہا ہے کہ موجوہ صورت حال میں ہاکی کی بحالی میں وقت لگ سکتاہے، ایف آئی ایچ نے حالات دیکھتے ہوئے ٹریننگ کی اجازت دی۔ بیان میں ہیڈکوچ ہاکی ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن فائیو اے سائیڈ ایونٹ کا پلان کررہی ہے، فائیوایسائیڈ کے انعقاد کے لیے ہمیں اسٹیڈیم کھلنے کا انتظار ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے لاک ڈان کے دوران فٹنس اور مینٹل اسٹرینتھ پر کام کرایا، ہاکی لیجنڈز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لیکچر کا انعقاد کیا گیا، اس دوران اہم پہلوں پر تبادلہ بھی خیال ہوا۔خواجہ جنید کا مزید کہنا تھا کہ سیشن میں اولمپیئن سمیع اللہ نے کھلاڑیوں سے تجربات شیئر کیے اور ٹپس دیں۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ کو بھی فائیو اے سائیڈ ایونٹ شروع کرانے کی تجویز دی ہے تاکہ عالمی سطح پر بھی ہاکی دوبارہ شروع ہوسکے۔خیال رہے کہ دنیا میں ہاکی کے علاوہ کھیلوں کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحالی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ کرکٹ کے میچز بغیر تماشائیوں کے ہوں گے جبکہ مذکورہ حکمت عملی دیگر کھیلوں سے متعلق بھی اپنائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پنجاب: شہر ترن تارن میں کار میں سوار نوجوانوں پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق
- کانگریس نےناگپور ایم ایل سی انتخاب جیتا، ابھیجیت ونجاری نے کیا قبضہ
- دہلی-این سی آر میں صبح سویرے بدلا موسم کا مزاج، کہیں ہوئی ہلکی بوندا باندی تو کہیں تیز بارش
- ایم ایل سی انتخابی نتائج بی جے پی کے لیے بھی فکر انگیز، پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ میں شکست پر کانگریس نے کیا طنز
- بہار: بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی دریائے ڈھاب میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی