English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان حکومت کا اہم طالبان قیدیوں کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ

القمر

کابل ( آن لائن)افغانستان کی حکومت نے جیلوں میں قید انتہائی اہم طالبان جنگجوئوں کو رہا نہ کرنے اعلان کیا ہے جبکہ مغربی حکومتوں نے اس حکمت عملی کی حمایت کر دی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سینئر سرکاری سفارت کار نے بتایا کہ مغربی طاقتیں سیکڑوں طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کرنے میں افغان حکومت کی حمایت کرتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق خطرناک طالبان قیدیوں کی رہائی سے انکار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18 سال سے افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کی کوششیں ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی ہیں اور طالبان قیدیوں کی رہائی میں تاخیر امن عمل آگے بڑھانے اور امریکا کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی پرعمل درآمد میں مشکلات بڑ ھ گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے