لندن (جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اور سابق آل رائونڈر اظہرمحمود کا کہنا ہے کہ نوجوان فہیم اشرف میں انہیں مستقبل کا ایک اچھا آل رائونڈر نظر آرہا ہے، یہ ٹیم میں وہی کردار اد کرسکتا ہے جو کسی زمانے میں ان کا یا عبدالرزاق کا ہوا کرتا تھا ۔صحافیوں سے آن لائن گفتگو میں اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس آل رائونڈرز کی کمی نہیں لیکن ہر کوئی کیلس یا بین اسٹوکس جیسا نہیں ہوتا اور ان جیسا بننے کیلئے ضروری ہے کہ آل رائونڈرز کو تسلسل کے ساتھ مواقع دیئے جائیں اور ان کو بہتر سے بہتر سیکھنے کا موقع ملے۔انہوں نے کہا کہ فہیم میں ان کو اچھے آل رائونڈر ہونے کا عنصر نظر آرہا ہے کیوں کہ وہ اچھی بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔اظہرمحمود نے کہا کہ فہیم نے ماضی میں اچھی بیٹنگ اننگز کھیلی ہیں لیکن افسوس کہ فہیم نے اپنے بیٹنگ ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے۔
Ù�Û�یم اشرÙ� میں مستقبل کا اچھا آل رائونڈر نظر آتا Û�Û’ØŒ اظÛ�ر Ù…ØÙ…ود
القمر
