English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان : بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

القمر

کابل (آن لائن) افغانستان میں بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہرات میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی ، گاڑی میں سوار3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ پکتیا میں طالبان نے ایک سیکورٹی چوکی پر دھاوا بول دیا اس موقع پر سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ،جھڑپ میں 17 طالبان ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے ۔ اس موقع پر سیکورٹی فورسز نے جنگجووں سے 12 موٹر سائیکل اور بھاری تعداد میں اسلحہ قبضہ میں لے لیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے