ریاض(جسارت نیوز)سعودی حکومت نے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردیں۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کے طریقہ کار کی نگرانی کیلیے کمیٹی قائم کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اسپورٹس کلب اور فیڈریشنز کو مختلف مقابلوں میں شرکت کیلیے نئی تاریخیں طے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔سعودی وزارت کھیل نے اولمپک کمیٹیوں، اسپورٹس فیڈریشنز کو احتیاطی تدابیر یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔یاد رہے کہ سعودی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلیے ہر طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کررکھی تھی ۔گزشتہ روز سعودی وزارت داخلہ نے مکہ المکرمہ کے سوا تمام شہروں میں لاک ڈاون کے خاتمے کا اعلان کیا تھا ۔اعلان میں کہا گیا کہ اتوار 21 جون کی صبح 6 بجے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کردی گئیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پنجاب: شہر ترن تارن میں کار میں سوار نوجوانوں پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق
- کانگریس نےناگپور ایم ایل سی انتخاب جیتا، ابھیجیت ونجاری نے کیا قبضہ
- دہلی-این سی آر میں صبح سویرے بدلا موسم کا مزاج، کہیں ہوئی ہلکی بوندا باندی تو کہیں تیز بارش
- ایم ایل سی انتخابی نتائج بی جے پی کے لیے بھی فکر انگیز، پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ میں شکست پر کانگریس نے کیا طنز
- بہار: بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی دریائے ڈھاب میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی