پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 88 جبکہ 3,590 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا سے متعلق نئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 69,628 پنجاب میں 66,943 ،بلوچستان میں 9,475 خیبر پختونخواہ 21,997، گلگت بلتستان میں 1,288، اسلام آباد میں 10,912 اور آزاد کشمیر میں 845 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 1,089، پنجاب میں 1,435 ، خیبرپختونخوا میں 821، بلوچستان میں 102، اسلام آباد 101، گلگت بلتستان 22 اور آزاد کشمیر 20 اموات ہوئیں جبکہ 71 ہزار 498 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 11 لاکھ 2 ہزار 162 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30 ہزار 520 ٹیسٹ کے دوران 4,471 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 89 اموات ہوئیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 90 لاکھ 50 ہزار 686 افراد متاثر، 4 لاکھ 70 ہزار792 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 48 لاکھ 41 ہزار 925 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
