English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس: سندھ میں مزید 21 اموات، 1357 مریض صحت یاب

القمر

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے مزیر 21 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1124 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 1357 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلت گئے ہیں جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 38 ہزار 401 ہوگئی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 614 مریض تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جب کہ 118 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 6597 نئے ٹیسٹ کیے گئے، آج کورونا کے مزیر 1564 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صرف کراچی میں 1028 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام لاک ڈاؤن کا احترام کریں اور سماجی دوری کو زندگی کا معمول بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے