English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ نے ورک ویزا کے اجرا پر عائد پابندی میں توسیع کردی

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر سے ملازمت کے لیے امریکا آنے والے افراد پر عائد پابندی میں توسیع کردی، جس کے بعد ورک ویزے کا اجرا رواں برس کے اختتام تک معطل رہے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اقدام کے نتیجے میں کورونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے امریکی شہریوں کے لیے 5لاکھ 25 ہزار ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ فیصلے کے تحت ایچ ٹو بی ویزے پر پابندی رہے گی، جو زراعت اورمختلف موسموں میں ملازمین کو امریکا آنے کی اجازت دیتا ہے۔ اسی طرح طلبہ کے تبادلے کے لیے جے ون ویزا اور بین الاقوامی کارپوریشن کے دفتروں میں کام کرنے والے منیجرزکے لیے ایل ویزے پر بھی پابندی ہو گی۔ البتہ غذا ئی امداد اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد، جو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کر رہے ہیں، پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ دوسری جانب کئی کمپنیاں جو غیر ملکی ملازمین پر انحصار کرتی ہیں، نئی پالیسی کی مخالفت کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے