English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ میں نبی اکرمﷺ کے نام مبارک کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنے کی قرارداد منظور

القمر

 اسلام آباد: سینیٹ میں بھی نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم ﷺ کے اسمِ مبارک کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ  کے اجلاس میں نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قراردار پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نصابی کتابوں میں اسمِ محمدﷺ کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنا لازم کرنے کی قرارداد منظور

اس سے قبل قومی اسمبلی اور سندھ  اسمبلی میں بھی نبی اکرم ﷺ کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارادادیں متفقہ طور پر منظور کی جاچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے