English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دبئی میں ایسا مقام جہاں بارش برسے گی

القمر

دبئی میں ایک ایسی گلی تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جہاں راہگیروں پر ہلکی بارش ہوگی۔

العربیہ کے مطابق دبئی میں ایک ایسی گلی بنائی جا رہی ہے جہاں اس وقت بارش شروع ہوجائے گی جب درجہ حرارت 27 ڈگری سے زیادہ ہوجائے گا۔

یہ گلی ایک کلو میٹر لمبی ہوگی اور اس میں ریستوران اور دیگر دکانیں بھی ہوں گی۔ اس مقام کی تعمیر دبئی میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبے کا حصہ ہے۔

اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے کلائن ڈینسٹ گروپ کا کہنا ہے کہ ریننگ اسٹریٹ سالوں کی تحقیق اور تجربے کے بعد بنائی جا رہی ہے جو کہ توقع ہے کہ اس سال تک مکمل ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے