English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے پی کے میں مزید 416 افراد کورونا وائرس کا شکار، 879 جاں بحق

القمر

 پشاور: خیبر پختون خوا میں مزید 416 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 24 ہزار 303 ہوگئی جب کہ تاحال 879 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہزار 303 ہوگئی، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 879 ہوگئی۔ ان میں 4 کا تعلق پشاور سے، 2 سوات، 1 چارسدہ، 1 مردان، 1 دیر اپر اور ایک کا شانگلہ سے ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے میں 352 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 449 ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ضلع پشاور میں کورونا کے 166 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صرف  پشاور میں کیسز کی تعداد 8423 ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے