ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طیارہ حادثہ؛ مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کاروسیع

 کراچی: طیارہ حادثہ سے متعلق مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ سامنے آنے کے بعد پی آئی اے نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیا ہے۔

اس متعلق پی آئی اے کے سی ای اوایئرمارشل ارشد ملک نے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپرجعلی لائسنس کے حامل کپتانوں کی لسٹ فراہم کی جائے، قوائد کے تحت کپتانوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے گا، جعلی لائسنس کے حامل تمام پائلٹس کوجہاز بھی اڑانے نہیں دیں گے۔ سی ای اوایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ جعلی لائسنس والے پائلٹس فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روزاعلان کیا تھا کہ جعلی لائسنس کے حامل پی آئی اے تمام ایسے پائلٹس کو گراونڈ کررہی ہے تاہم گراونڈ کرنے کیلئے سی اے اے کی جانب سے سرکاری طور پر فہرست مطلوب ہے تاکہ کارروائی مکمل کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں