English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے نوجوان نسل کو فاسٹ بولر بننے کا جذبہ دیا،عامر سہیل

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ 1992ء ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان نے نوجوان نسل کو فاسٹ بولر بننے کی ترغیب دی، کپتان نے کھیل میں اعلیٰ معیار قائم کئے تھے۔ پیغام میں انہوں نے کہا کہ 1977ء سڈنی ٹیسٹ میں جب عمران خان بولنگ کر ر رہے تھے اور جب وہ تصاویر سامنے آئیں تو اس سے نوجوان نسل متاثر ہوئی۔ عامر سہیل نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں بڑی تعداد میں باقاعدہ بنیادوں پر تیز بولرز کی روایت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی متاثر کن کارکردگی اور ان کے جذبات نے نوجوان نسل کو فاسٹ بولر بننے کا جزبہ دیا اور 1980ء کے دہائی میں ہم نے اچھے تیز بولر پیدا کئے، جب کوئی عمران کی عظمت کے بارے میں بات کرتا ہے اور اس کی تعریف کرتا ہے تو عامر سہیل نے کہا کہ اس طرح ہوتا ہے کہ عمران خان نے نوجوان نسل کو راستہ دکھایا۔ عامر سہیل نے کہا کہ عمران خان جو پاکستان کے موجودہ وزیراعظم ہیں، کو ہارنا پسند نہیں تھا اور جیتنا اس کیلئے سب کچھ تھا۔ انہوں نے جو اعلیٰ معیار بنائے تھے ان کی رہنمائی اور مہارت نے کھلاڑیوں کو بہتر بننے اور ان کے کھیل میں بہتری لانے میں مدد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم، وقار یونس، عاقب جاوید، عطاء الرحمان جیسی متعدد مثالیں ہیں جن کو عمران خان نے مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس نتائج سامنے آئے ہیں ، وسیم اور وقار دونوں 1700 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ عامر سہیل نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ سابق مرحوم پاکستانی کرکٹر فضل محمد اور سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز بھی سب سے بڑے فاسٹ بولر تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف فضل محمود کی وجہ سے ایک ٹیسٹ کھیلنے والی قوم کے طور پر رجسٹرڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں 1998ء میں پاکستان ٹیم کا کپتان تھا اور ہم قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہے تھے جب فضل محمود نے مجھے آواز دی اور سابق فاسٹ بولر شعیب کو کچھ ٹیپس دینے کی اجازت مانگی۔ میں نے اس سے کہا یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہو گی لیکن اس نے کہا نہیں آپ ٹیم کے کپتان ہیں اور مجھے آپ کی اجازت کی ضرورت ہے۔ان میں ایسا ہی نظم و ضبط تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس نے شعیب کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو مشورے آپ کو دیئے ہیں اس کی فیس مجھے دینا پڑے گی۔اور یہ فیس بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کی وکٹ لینے کی شکل میں دینی ہے جب بھی تم ان کے خلاف کھیلتے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعیب اختر نے بھارت میں ٹیسٹ میں اپنی وکٹ مشہور یارکر پر لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے