لاہور(جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا ٹیسٹ میں پازیٹیو آنے والے10 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا ری ٹیسٹ کروا لیا، میڈیکل ٹیم نے4 شہروں میں کھلاڑیوں کے گھروں میں جاکر سیمپل لیے۔ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان آج ہو گاجبکہ ٹیم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کل مانچسٹر روانہ ہوگی۔ممکنہ کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں نے دوسرا کووڈ19ٹیسٹ اپنے شہروں میں دیئے ہیں۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے سیمپل ان کے گھروں سے لیے گئے ہیں۔حارث روف، حیدر علی اور شاداب خان کی ٹیسٹنگ راولپنڈی میں ہوئی۔ محمد رضوان، فخرزمان اور عمران خان سینئر نے پشاور میں سیمپل دیئے۔ محمد حفیظ، وہاب ریاض اور ٹیم مساجر ملنگ علی نے ٹیسٹ لاہور میں کرائے۔محمد حسنین اور کاشف بھٹی کا سیمپل کراچی کی نجی لیبارٹری میں لیا گیا۔ تمام کھلاڑی اور مساجر ملنگ علی سیلف آئسو لیشن میں ہیں کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹس کا اعلان آج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)سے منسلک لیب نے سابق کپتان محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو وہ بھی پازیٹو آگیا جس کے بعد قومی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن چکا ہے۔جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام کورونا پازیٹیو کھلاڑیوں کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ کا عمل مکمل کروایا۔
دورہ انگلینڈ،قومی ٹیم کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ مکمل
القمر
