English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد :بجلی کی طویل بندش کیخلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں بجلی کا بدترین بحران، شہری سراپا احتجاج، قاسم آبادگرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے25فیڈر زبند، حیسکو کی جانب سے8گھنٹے تک معمول کی جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں ہے جس کے باعث شہری سخت گرمی میں اذیت کا شکارہیں۔ ہفتے کے روز صبح 5بجے سے قاسم آباد گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جس کے باعث پورا تعلقہ قاسم آباد، تعلقہ سٹی میں گاڑی کھاتہ، گول بلڈنگ، ہیر آباد، مارکیٹ ٹاور، سرفراز کالونی ، کھوکھر محلہ ،ہالا ناکہ سمیت 25فیڈرز بند ہوگئے۔ حیسکو ترجمان کے مطابق ہالا ناکہ کے مقام پر 132کے وی کا جمپر نمبر3کو تبدیل کیا گیا ہے جس کے باعث گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی بند کی تھی جو 5گھنٹے بعد بحال کردی گئی ۔ دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف فقیر کا پڑ،آفندی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں رہائشی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو نذر آتش کیا انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے نام پر لاک ڈاؤن کے باعث پہلے ہی
زندگی عذاب بنی ہوئی ہے دوسری جانب حیسکو نے آٹھ سے دس گھنٹے کی اعلانیہ جبکہ غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کرکے شہریوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حیسکو کا قبلہ درست کیاجائے بصورت دیگر عوام خود درست کردیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے